❁❁❁
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا حُجَّةَ اللّٰه ِ فِيْٓ اَرْضِهٖ
آپؑ پر سلام ہو جو خدا کی زمین میں اس کی حجت ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَيْنَ اللّٰهِ فِيْ خَلْقِهٖ
آپؑ پر سلام ہو جو خدا کی مخلوق میں اس کی آنکھ ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نُوْرَ اللّٰهِ الَّذِيْ يَهْتَدِيْ بِهِ الْمُهْتَدُوْنَ
آپؑ پر سلام ہو جو خدا کے وہ نور ہیں جس سے ہدایت چاہنے والے ہدایت پاتے ہیں
وَ يُفَرَّ جُ بِهٖ عَنِ الْمُوْمِنِيْنَ
اور جس سے مومنوں کو کشادگی ملتی ہے
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْمُهَذَّبُ الْخَائِفُ
آپؑ پر سلام ہو جو نیک طینت ڈرنے والے ہیں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ اَيُّهَا الْوَلِيُّ النَّاصِحُ
آپؑ پر سلام ہو اے خیر خواہ و سرپرست
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا سَفِيْنَةَ النَّجَاةِ
آپؑ پر سلام ہو اے کشتئ نجات
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا عَيْنَ الْحَيٰوةِ
آپؑ پر سلام ہو اے چشمۂ حیات
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ صَلَّي اللّٰهُ عَلَيْكَ وَ عَلٰي آلِ بَيْتِكَ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
آپؑ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو آپؑ پر اور آپؑ کے پاک خاندان پر
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ عَجَّلَ اللّٰهُ لَكَ مَا وَعَدَكَ مِنَ النَّصْرِ وَ ظُهُوْرِ الْاَمْرِ
آپؑ پر سلام ہو، خدا جلدی کرے اس امر کے ظہور اور نصرت میں
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَايَ
آپؑ پر سلام ہو اے میرے سردار
اَنَا مَوْلَاكَ عَارِفٌۭ بِاُوْلِيٰكَ وَ اُخْرٰكَ
میں آپؑ کا غلام ہوں، آپؑ کے آغاز و انجام سے واقف ہوں
اَتَقَرَّبُ اِلَي اللّٰهِ تَعَالٰي بِكَ وَ بِاٰلِ بَيْتِكَ
میں خدا کا قرب چاہتا ہوں آپؑ اور آپ کے خاندان کے وسیلے سے
وَ اَنْتَظِرُ ظُهُوْرَكَ وَ ظُهُوْرَ الْحَقِّ عَلٰي يَدَيْكَ
اور آپ کے ظہور اور آپ کے ہاتھوں حق کے ظہور کا انتظار کرتا ہوں
وَ اَسْئَلُ اللّٰهَ اَنْ يُّصَلِّي عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ محمد و آل محمد پر رحمت فرمائے
وَ اَنْ يَّجْعَلَنِيْ مِنَ الْمُنْتَظِرِيْنَ لَكَ
اور مجھے آپ کے انتظار کرنے والوں میں قرار دے
وَ التَّابِعِيْنَ وَ النَّاصِرِيْنَ لَكَ عَلٰٓي اَعْدَآئِكَ
اور آپ کی پیروی کرنے والوں اور دشمنوں کے مقابل مددگاروں میں
وَ الْمُسْتَشْهَدِيْنَ بَيْنَ يَدَيْكَ فِيْ جُمْلَةِ اَوْلِيَآئِكَ
اور آپ کے سامنے شہید ہونے والے دوستوں میں شامل فرما
يَا مَوْلَايَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَ عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتِكَ
اے میرے آقا اے صاحب زماں آپ پر اور آپ کے خاندان پر رحمتیں ہوں
هٰذَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ وَهُوَ يَوْمُكَ الْمُتَوَقَّعُ فِيْهِ ظُهُوْرُكَ
یہ جمعہ کا دن ہے جو آپ کا دن ہے جس میں ظہور کی توقع ہے
وَ الْفَرَجُ فِيْهِ لِلْمُوْمِنِيْنَ عَلٰي يَدَيْكَ
اور آپ کے ذریعے مومنوں کی آسودگی کی
وَقَتْلُ الْكَافِرِيْنَ بِسَيْفِكَ
اور آپ کی تلوار سے کافروں کے قتل کی امید ہے
وَ اَنَا يَا مَوْلَايَ فِيْهِ ضَيْفُكَ وَ جَارُكَ
اور اے میرے آقا میں آج کے دن آپ کی پناہ میں ہوں
وَ اَنْتَ يَا مَوْلَايَ كَرِيْمٌ مِّنْ اَوْلَادِ الْكِرَامِ
اور آپ کریم اور کریموں کی اولاد سے ہیں
وَ مَاْمُوْرٌۭ بِالضِّيَافَةِ وَالْاِجَارَةِ
اور مہمان رکھنے اور پناہ دینے پر مامور ہیں
فَاَضِفْنِيْ وَ اَجِرْنِيْ
پس مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجئے
صَلَوَاتُ ا للهِ عَلَيْكَ وَ عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتِكَ الطَّاهِرِيْنَ
آپ پر اور آپ کے پاک اہل خاندان پر خدا کی رحمتیں ہوں
❁❁❁
سید بن طاؤس کہتے ہیں: اس زیارت کے بعد اس شعر کی طرف متوجہ ہوتا ہوں
نَزِيْلُكَ حَيْثُ مَا اتَّجَهَتْ رِكَابِيْ وَ ضَيْفُكَ حَيْثُ كُنْتُ مِنَ الْبِلَادِ
میری سواری مجھے جہاں بھی لے جائے میں آپ کا مہمان ہوں
❁❁❁